پاکستان

کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

اضافےکا بجلی صارفین پر ایک ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا، نیپرا نوٹیفکیشن

کراچی سمیت ملک بھرکے لیےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافےکا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافےکا بجلی صارفین پر ایک ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کے لیے ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پرنہیں ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ونٹرپیکج کےتحت بجلی کےاضافی استعمال پربھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا، گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے74 پیسے فی یونٹ تھی۔