بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا
بنگلہ دیش کے 198 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 36ویں اوور میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اقبال حسین کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ اور ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
بنگلہ دیش نے بھارت کو 59 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ انڈر نائنٹین ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50ویں اوور میں 198 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ریزان حسین 47 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے جب کہ بھارت کے یودھاجیت گوہا، چیتن شرما اور ہاردک راج نے 2،2 دو وکٹیں لیں۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 36 ویں اوور میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اقبال حسین اور عزیز الحاکم نے 3،3 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کے اقبال حسین ایمون کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ اور ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔