لائف اسٹائل

ممتا کُلکرنی 25 سال بعد بھارت آنے پر جذباتی ہوگئیں

بولی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ شادی کے بعد 2000 میں بیرون ملک منتقل ہوگئی تھیں، ماضی میں ان کے مذہب اسلام قبول کرنے کی خبریں بھی پھیلیں۔

بولی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ ممتا کُلکرنی 25 سال بعد بھارتی شہر ممبئی آنے کے بعد جذباتی ہوگئیں اور ان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ممتا کُلکرنی 4 دسمبر کو ممبئی پہنچیں اور انہوں نے ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی۔

ممتا کُلکرنی نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ اگرچہ وہ 12 سال قبل 2012 میں بھی بھارت آئی تھیں لیکن وہ ممبئی 25 سال بعد آئی ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 2012 میں بھی وہ ’کمبھ میلے‘ میں شرکت کے لیے بھارت آئی تھیں، اب 2024 میں بھی وہ اسی میلے میں شرکت کے لیے آئی ہیں۔

ویڈیو میں ممتا کُلکرنی نے بتایا کہ ممبئی ایئرپورٹ پر اترتے ہی وہ جذباتی ہوگئیں، کیوں کہ 25 سال بعد انہوں نے شہر میں واپسی کی۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ سال 2000 میں ہی انہوں نے بھارت کو چھوڑ دیا تھا اور اب طویل عرصے بعد ممبئی واپسی پر وہ جذبات سے سرشار ہوگئیں۔

ممتا کُلکرنی نے 1992 میں بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے تمام بولی وڈ خانز سمیت اس وقت کے دیگر مقبول اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔

ماضی کی مقبول بولڈ اداکارہ نے 2000 میں شادی کرلی تھی، جس کے بعد وہ بیرون ملک منتقل ہوگئیں۔

ماضی میں ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبریں بھی پھیلتی رہیں جب کہ ان پر منی لانڈرنگ اور ڈرگ کے مقدمات بھی بنائے گئے لیکن عدالتوں نے ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات کو جھوٹا قرار دیا۔

ممتا کُلکرنی سخت ہندو گیر خاتون ہیں، وہ ہر 12 سال بعد ہونے والے ہندوؤں کے بڑے اجتماع ’کمبھ میلے‘ میں شرکت کرتی آ رہی ہیں، اس بار بھی وہ اسی میلے میں شرکت کی غرض سے پہلے ہی بھارت پہنچی ہیں۔

’کمبھ میلہ‘ آئندہ سال 2025 کے آغاز میں الہ آباد (پریگ) میں ہوگا، یہ میلہ ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے، تاہم اس کا مرکزی اور بڑا میلہ 12 سال منعقد ہوتا ہے اور 2025 کے شروع میں الہ آباد میں ہونے والا بڑا میلہ ہوگا جو 12 سال بعد منعقد ہو رہا ہے۔

مذکورہ میلے میں ہندو مرد و خواتین دریائے گنگا میں نہاتے ہیں، ہندوؤں کا عقیدہ ہوتا ہے کہ میلے کے دوران اجتماعی طور پر دریائے گنگا میں نہانے سے سال کے پورے گناہ دھل جاتے ہیں۔

فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پر عمران خان کی خواتین کو ’بوسہ‘ دینے کی ویڈیو جعلی نکلی

دو مرتبہ مردہ قرار دیا گیا، ایک بار میری لاش گھر بھجوا دی گئی تھی، سعدیہ سہیل کا دعویٰ

ہیروئن کاسٹ کرنے ’ہیرا منڈی‘ گئے، جہاں ریما کو مسترد کیا، ناصر ادیب