پاکستان

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آج پھر بڑھ گئیں

ملک بھر میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آج پھر 500 روپے بڑھ گئیں۔

ڈان نیوز نے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 373 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 639 ڈالرز ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر برقرار رہی تھی، جس کے نرخ اس سے ایک روز قبل (3 دسمبر) 700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئے تھے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے میں فروخت ہوا تھا۔