پاکستان

کئی روز سے جاری کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 640 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مسلسل کئی روز سے جاری کمی کے بعد آج سونے کی مقامی قیمتیں بڑھ گئیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ بڑھ کر 2 لاکھ 16 ہزار 278 روپے ہو گئے۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 400 روپے اور 2 ہزار 914 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 640 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 30 نومبر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہو گئی تھی جبکہ 2 دسمبر (گزشتہ روز) 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ مزید 1700 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے پر آ گئے تھے۔