لائف اسٹائل

میڈیا پر چٹ پٹی خبریں، جنسی لطیفے اور عورتوں پر تشدد دکھایا جاتا ہے، عائشہ جہانزیب

یہ سچ ہے کہ ملک بھر میں بہت زیادہ خواتین پر تشدد ہوتا ہے، وہ جنسی،جسمانی اور ذہنی استحصال برداشت کرتی ہیں لیکن اس کے خلاف بولتی نہیں، اداکارہ

ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چٹ پٹی خبریں، جنسی لطیفے، نامناسب گفتگو اور عورتوں پر تشدد سمیت استحصال کو دکھایا جاتا ہے۔

عائشہ جہانزیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرے میں خواتین پر بڑھتے تشدد پر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ملک بھر میں بہت زیادہ خواتین پر تشدد ہوتا ہے، وہ جنسی،جسمانی اور ذہنی استحصال برداشت کرتی ہیں لیکن اس کے خلاف بولتی نہیں۔

انہوں نے اسی معاملے پر کہا کہ لیکن بڑھتے ہوئے تشدد اور خواتین کے استحصال پر عام لوگوں کا نہیں بلکہ اس طرح کا میڈیا پر مواد بنانے اور دکھانے والوں کا قصور ہے۔

ان کے مطابق عوام میڈیا پر دکھائے جانے والی چیزوں پر نہ صرف اندھا یقین کرتے ہیں بلکہ اس پر عمل بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ حال ہی میں مقبول ہونے والے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے اداکاروں کو حقیقی زندگی میں خوش ہوتا دیکھ کر اس پر تبصرے کیے گئے کہ ڈرامے میں تو انہوں نے فلاں کے ساتھ غلط کیا اور اب خود عیش کر رہے ہیں۔

عائشہ جہانزیب نے کہا کہ پاکستان کے سوشل میڈیا اور میڈیا پر زیادہ تر چٹ پٹی خبریں پسند کی جاتی ہیں، لوگ جنسی لطیفے اور نامناسب گفتگو اور باتیں سننا پسند کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر یہی جنسی لطیفے، نامناسب گفتگو، عورت اور بیوی کا ایک دوسرے پر تشدد اور استحصال دکھایا جا رہا ہے، جس کا اثر معاشرے پر بھی ہو رہا ہے۔

عائشہ جہانزیب کے مطابق بدقسمتی سے معاشرے میں اس خاتون کو اچھی عورت سمجھا جاتا ہے جو کہ شوہر اور گھر والوں کو تشدد اور استحصال برداشت کرتی ہے۔

تشدد کا کیس: اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا شوہر گرفتار

ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب نے شوہر کے ساتھ صلح کرلی

شوہر سے صلح نہیں کی، خلع لوں گی، عائشہ جہانزیب