پاکستان

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ مزید 1700 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے پر آ گئے۔

سونے کی قیمتوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بڑی کمی ہوگئی، ہفتہ کو بھی سونا 1100 روپے سستا ہوا تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ مزید 1700 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے پر آ گئے۔

24 قیراط 10 گرام سونا بھی ایک ہزار 457 روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت تنزلی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 728 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 400 روپے اور 2 ہزار 915 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر تنزلی کے بعد 2 ہزار 633 ڈالر پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ 30 نومبر بروز ہفتہ ملک بھر میں سونے کی قیمتیں 1100 روپے کم ہو گئی تھیں۔

ڈان نیوز کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے بتایا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے میں فروخت ہوا تھا۔