پاکستان

پی ٹی آئی حکومت کے ’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ منصوبے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

عمران خان کے دور حکومت میں منصوبہ فزیبلیٹی رپورٹ کے بغیر ہی شروع کر دیا گیا تھا، پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں شروع کیے گئے منصوبے نیا پاکستان منزلیں آسان میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق منصوبے میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2 نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ فزیبلیٹی رپورٹ کے بغیر ہی شروع کر دیا گیا تھا، منصوبے میں قانونی تقاضے پورے نہ ہونے سے 30 ارب روپے کی مبینہ مالی بد انتظامی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے کا پی سی ٹو ہی تیار نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں پلاننگ کمیشن کی ہدایات بھی نظر انداز کی گئی، نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔