پاکستان

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں 1100 روپے کم ہو گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے میں فروخت ہوا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 650 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سوانا بھی ایک ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے میں فروخت ہوا تھا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 928 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔