لائف اسٹائل

مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

مریم نفیس اور ان کے شوہر ہدایت کار امان احمد نے 29 نومبر کو تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا۔

اداکارہ مریم نفیس نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، انہوں نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے حمل کی تصدیق کی۔

مریم نفیس اور ان کے شوہر ہدایت کار امان احمد نے 29 نومبر کو تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں کو الٹرا ساؤنڈ رپورٹس دکھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دونوں کو بچوں کے جوتے بھی دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، اس لیے وہ اور ان کے شوہر بہت خوش ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی اپیل بھی کی، ان کی پوسٹس پر متعدد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

مریم نفیس اور امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، اس سے قبل دونوں کے درمیان کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے اور دونوں نے 2021 میں منگنی کی تھی۔

دونوں کا شمار شوبز کی رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے اور شادی کے بعد اداکارہ نے مختلف انٹرویوز میں بچوں کی پیدائش سے متعلق بات کی تھی اور کہا تھا کہ ان کا فوری طور پر بچوں کی پیدائش کا کوئی منصوبہ نہیں۔

اب شادی کے دو سال بعد اداکارہ نے اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ کو چند ہفتے قبل شوہر سمیت برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا تھا، تاہم اس وقت اداکارہ کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کا ’بے بی بمپ‘ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

اب بھی اداکارہ نے ’بے بی بمپ‘ کے بغیر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

ممکن ہی نہیں مرد بیک وقت چار بیویوں کو خوش رکھ سکے، مریم نفیس

شوہر اور میری عمر میں 13 سال کا فرق ہے، شوہر کو بچہ سمجھتی ہوں، مریم نفیس

تم حقیقی خوابوں والے مرد ہو، مریم نفیس کا شوہر کے لیے پیغام