انڈونیشیا اور ملائیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں سے کئی مقامات پر پل بہہ گئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، جکارتہ اور اطراف کے علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، غیر ملکی میڈیا
انڈونیشیا اور ملائیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا اور ملائیشیا میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی۔
انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں سے کئی مقامات پر پل بہہ گئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، دارالحکومت جکارتہ اور اطراف کے علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب ملائیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں بھی 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال ہے جس کی وجہ سے 80 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔