چیف جسٹس کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق 2 اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال
چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت عدالت عظمیٰ میں انصاف کے حصول اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے دو اجلاس ہوئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت عدالت عظمیٰ میں انصاف کے حصول اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے دو اجلاس ہوئے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت عدالت عظمیٰ میں انصاف کے حصول اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے دو اجلاس ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق پہلے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس بلال حسن نے شرکت کی، ان کے علاوہ اجلاس میں مشہور ڈیولپمنٹ ایکسپرٹ شیرشاہ بھی شریک ہوئے، اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، کیسز کے حوالے سے بہتری لانے کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں صلاحیت بڑھانے کے لیے تربیت کرنے کے اقدامات پر غورغور کیا گیا۔
اس کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دوسرے اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات پر غور کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دوسرے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ٹیکس مقدمات اور ان کو نمٹانے کے حوالے سے غور کیا گیا۔
اس میں کہا گیا کہ ٹیکس مقدمات سے متعلق التوا کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، بار کے نمایندہ گان نے اس بارے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔