کھیل

پاکستان بمقابلہ زمبابوے: دونوں ٹیمیں اورنج کیپ پہن کر کیوں کھیل رہی ہیں؟

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے اس وقت زمبابوے کے شہر بولاوائیو میں جاری ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ جاری ہے جس میں دونوں ٹیمیں اورنج کیپ پہنے میدان میں آئیں۔

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے اس وقت زمبابوے کے شہر بولاوائیو میں جاری ہے۔

اس میچ میں دونوں ٹیمیں اورنج کیپ پہنے میدان میں آئیں، میچ میں زمبابوے میں کینسر سے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی مدد کے لیےدونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اورنج کیپ پہنی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے درمیان پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ٹاس کے بعد قومی تیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ میں 3 کھلاڑی اپنا ڈیبیو کریں گے، امید ہے نوجوان کھلاڑی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ عامر جمال، فیصل اکرم اور حسیب اللہ ون ڈے میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

عامر جمال کو اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، حسیب اللہ کو کپتان محمد رضوان نے کیپ دی جب کہ فیصل اکرم کو فاسٹ باؤلر حارث روف نے ون ڈے میچ کی ڈیبیو کیپ دی۔

قبل ازیں کپتان محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کو اہم قرار دیا تھا اور کہا تھا وہ اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمائیں گے۔