پاکستان

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے، ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ، رائفلیں، آئی ای ڈی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا، ترجمان سی ٹی ڈی

راولپنڈی میں چکری کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں چکری قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا، اس دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر، رائفلیں، ائی ای ڈی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ دہشت گرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔