پاکستان

سونے کی قیمتوں میں آج بھی 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ

24 قیراط سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئے، 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے میں فروخت ہوا۔

سونے کی قیمتوں میں آج بھی 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے میں فروخت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 3 ہزار 450 روپے اور 2 ہزار 957 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے اور فی اونس سونا 25 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 693 ڈالر پر فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مسلسل 5 روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز (21 نومبر) فی تولہ سونا مزید 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 78 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔

20 نومبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی تھی۔

19 نومبر کو فی تولہ سونے کے نرخ مزید 3 ہزار 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئے تھے۔

18 نومبر کو فی تولہ سونے کے نرخ مزید 3 ہزار 600 روپے بڑھ گئے تھے، 18 نومبر کو 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 2 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے تک پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ 16 نومبر بروز ہفتہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر آ گئی تھی۔