پاکستان

سونے کی قیمت آج پھر ہزاروں روپے بڑھ گئی

22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 113 روپے پر فروخت ہوا، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 250 روپے اور 2 ہزار 786 روپے پر برقرار رہی۔

ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 2 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 113 روپے پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 250 روپے اور 2 ہزار 786 روپے پر برقرار رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 25 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 587 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ 16 نومبر بروز ہفتہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر آ گئی تھی۔

2 بار سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کے بعد 15 نومبر اس کے نرخ ایک ہزار 300 روپے بڑھ گئے تھے اور فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 67 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا تھا۔

14 نومبر کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔

12 نومبر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی تھی۔