پاکستان

کراچی میں سپارکو کی جدید ترین ریزولو آر اینڈ ڈی لیب کا افتتاح

خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے جدید لیب نیشنل سینٹر فار ريموٹ سینسنگ اینڈ جیو انفارمیٹکس سپارکو کمپلیکس کراچی میں قائم کی گئی ہے۔

پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق کی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے سپارکو نے کراچی میں جدید ترین ریزولو آر اینڈ ڈی لیب پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ یہ لیبارٹری نیشنل سینٹر فار ريموٹ سینسنگ اینڈ جیو انفارمیٹکس سپارکو کمپلیکس کراچی میں قائم کی گئی ہے۔

اس ريزولو ريسرچ لیب کا بنیادی مقصد اکیڈمیا اور صنعت میں تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اس پروجیکٹ میں 6 لیبارٹریز کا افتتاح کیا گیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفيع نے اس موقع پر کہا یہ ماڈرن اور جدید لیب ہے جس کا بنیادی مقصد بچوں کو اسپیس ٹیکنالوجی کی اگاہی دینا ہے۔

ڈائریکٹر سپارکو ڈاکٹر شفاعت علی نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی پروجیکٹس ہیں، اسپیس ٹیکنالوجیز ایپلیکیشن پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اقتصادی اور اسٹریٹجک ترقی کے اہداف کے مطابق اس لیب کے ذریعے اسپیس سے متعلق تحقیقاتی منصوبوں پر کام کیا جا سکے گا۔