پاکستان

چلڈرن ہسپتال لاہور میں والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق

والدین بغیر کارروائی لاش گھر لے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب، ہسپتال میں گٹر کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے، مریم نواز

لاہور کےچلڈرن ہسپتال میں علاج کےلیے آنے والا والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا، وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

قصور کے علاقے چونیاں سے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔

ہسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے پارک میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گرگیا، بچے کو باہر نکالا گیا تو وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔

ورثا نے کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لیے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

،وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت ہے ، ہسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے -