ہزاروں روپے کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
ملک بھر میں 2 بار سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کے بعد آج ایک ہزار 300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 67 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 115 روپے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 384 روپے ہو گئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے کیا کہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,250 روپے اور 2786 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 552 ڈالر سے بڑھ کر 2 ہزار 565 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (14 نومبر) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,716 روپے کمی کے 2 لاکھ 28 ہزار 395 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
12 نومبر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی تھی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ میں آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 7 ہزار روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہو گئے تھے۔