پاکستان

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی

24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 7 ہزار روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہو گئے، صرافہ ایسوسی ایشن

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ میں آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 7 ہزار روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہو گئے۔

مزید بتایا گیا کہ 24 قیراط 10 گرام سونا 6 ہزار روپے سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 85 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 584 روپے پر آ گئی ہے۔

ادھر، چاندی کی قیمت میں بھی تنزلی کا رجحان نظر آیا، جس کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 50 روپے اور 42.86 روپے گر کر بالترتیب 3 ہزار 250 اور 2 ہزار 786 روپے پر آ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 77 ڈالر تنزلی سے 2 ہزار 593 ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 500 پر آگئی تھی۔

24 قیراط فی تولہ سونا 1300 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخوں میں ایک ہزار 115 روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 18 ہزار 85 روپے پر آگئی تھی۔