راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
راولپنڈی دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں جلسے، جلوس اور ریلی سمیت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن
امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں جلسے، جلوس اور ریلی سمیت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔
شہر میں اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی عائد ہوگی جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
دفعہ 144 کا نفاذ 8 سے 10 نومبر تک رہے گا۔