پاکستان

آزاد کشمیر میں فائرنگ سے زخمی نایاب تیندوا دوران علاج ہلاک

تیندوے کو نیلم وادی غازی چمپ آزاد جموں و کشمیر سے ریسکیو کرکے اسلام آباد کے ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا، ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ

آزاد کشمیر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نایاب تیندوا دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے کہا کہ تیندوے کو نیلم وادی غازی چمپ آزاد جموں و کشمیر سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق تیندوے کو مزید علاج کے لیے اسلام آباد کے ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا، طبی معائنہ کے دوران ایکسرے رپورٹس میں ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر تھی جبکہ جسم پر گولیوں کے متعدد زخم موجود تھے۔

ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق ہلاک تیندوے کا وزن 63 کلو جبکہ اس کی عمر تقریباً ساڑھے 6 سال تھی۔