لائف اسٹائل

آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں، سارہ رضا خان کا دعویٰ

گلوکارہ نے یہ شکوہ بھی کیا کہ گوگل پر ان کی عمر غلط لکھی ہوئی ہے، بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ گوگل اور انٹرنیٹ پر ان کی عمر درست ہے۔

مقبول گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ اگر ’آٹو ٹیون‘ کا آپشن ہٹا دیا جائے تو آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں۔

سارہ رضا خان نے حال ہی میں ’نیو نیوز‘ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

گلوکارہ نے ایک سوال کے جواب میں پہلے شکوہ کیا کہ گوگل پر ان کی عمر غلط لکھی ہوئی ہے، بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ گوگل اور انٹرنیٹ پر ان کی عمر درست ہے۔

مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز اور وکی پیڈیا پر سارہ رضا خان کی عمر 28 برس لکھی ہوئی آتی ہے اور گلوکارہ نے مذکورہ عمر کو درست قرار دیا۔

شادی کے سوال پر گلوکارہ نے بتایا کہ وہ ابھی تک رشتہ ازدواج میں نہیں بندھیں اور یہ کہ شادی کی بات کبھی چھپ نہیں سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے شادی کرلی ہوتی تو وہ بات خفیہ نہ رہتی کیونکہ وہ اتنی مشہور شخصیت ہیں، اس لیے ان کی ایسی بڑی بات چھپ نہیں سکتیں۔

کب شادی کریں گی؟ کہ سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی فی الحال ایسی کوئی خبر نہیں اور نہ ہی وہ ایسی کوئی خبر دینا چاہتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں سارہ رضا خان نے آئمہ بیگ کو گلوکارہ تسلیم کرنے سے ہی انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ’آٹو ٹیون‘ کے آپشن کو ہٹا دیا جائے تو آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں، البتہ وہ اچھی انٹرٹینر، ماڈل یا اداکارہ ہو سکتی ہیں۔

سارہ رضا خان کے مطابق بہت سارے لوگوں کو بہت ساری شخصیات اپنے چہرے اور جسامت کی وجہ سے بھی پسند آتی ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ گلوکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ آئمہ بیگ بھی بہت سارے لوگوں کو پسند ہوں، ان کا چہرہ انہیں اچھا لگتا ہو، اس لیے ایسے میں کسی کو اچھا انٹرٹینر، اداکار اور ماڈل کہا جا سکتا ہے، انہیں گلوکار نہیں کہا جا سکتا۔

اسی بات پر انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ میڈیا میں کسی اہم عہدے پر ہوں گی تو یقینی طور پر فلم بنانے اور اسی فلم میں گانے کی پکچرائزیشن کے لیے مہوش حیات کو ہی کاسٹ کریں گی۔

سارہ رضا خان نے کہا کہ وہ کبھی بھی مہوش حیات کو گلوکاری کے لیے کاسٹ نہیں کریں گی اور ایسا مطالبہ کرنے والے افراد کو اپنا دماغی علاج کروانا چاہیے۔

سارہ رضا خان کی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کی اپنی گلوکاری پر بھی سوال اٹھائے، ساتھ ہی بعض افراد نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔

مجھے ٹرول کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے، نادیہ خان کا دعویٰ

عاطف اسلم نے مجھ سے، میں نے فرحان سعید سے معافی مانگی، گوہر ممتاز

مختصر لباس پہننے والوں کو گالیاں دینا عوام کا حق ہے، مائرہ خان