پاکستان

اپرکوہستان: تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 36 زخمی

حادثہ شتیال کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں گلگت بلتستان سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس درائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے جب کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہحادثہ شتیال کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں گلگت بلتستان سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس درائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے افسران، ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور مقامی رضاکار موقع،پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر شتیال ہسپتال منتقل کیا۔

سینئر پسرنٹنڈنٹ پولیس( ایس ایس پی) شیر خان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، اس کے علاوہ 36 زخمی ہوئے جنہیں شتیال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔