پاکستان

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ نرخ 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے کا ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہوگیا تھا۔

اس سے قبل 21 اکتوبر کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے پر پہنچی تھی۔