پاکستان

حکومت نے بیوروکریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کردی

نیشنل مینجمنٹ کورسز کے تحت فارن اسٹڈی ٹور فوری طور پر معطل کیے جائیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کا متن

وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس میں بیوروکریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کی گئی۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورسز کے تحت فارن اسٹڈی ٹور فوری طور پر معطل کیے جائیں۔

نوٹی فکیشن کے تحت 121ویں مینجمنٹ کورس کے شرکا فارن اسٹڈی ٹور نہیں کر سکیں گے، اس میں مستقبل کے لیے مینجمنٹ کورسز کے لیے فارن اسٹڈی ٹورز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔