پاکستان

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی، جیولرز ایسوسی ایشن

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 500 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کا ہوگیا۔