لاہور: سیکیورٹی گارڈ نے پانی پینے پر بچے کو گولی مار کر قتل کردیا
گولی لگنے سے بچہ فوری دم توڑ گیا، ملزم نے واردات کے بعد اوکاڑہ فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
لاہور میں نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ نے درندگی کی نئی مثال رقم کرتے ہوئے پانی پینے پر 7سالہ بچے کو گولی مار کر قتل کر ڈالا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں بچہ نجی سوساٹی کے قریب نلکے سے پانی پی رہا تھا کہ گارڈ نے اسے گولی مار دی۔
چوبنگ پولیس کے مطابق گولی لگنے سے بچہ فوری دم توڑ گیا جہاں اس کی شناخت فاہد کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم نے واردات کے بعد اوکاڑہ فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے سیکیورٹی گارڈ ملزم کبیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔