لائف اسٹائل

مفت میں بلانے پر ندا یاسر کے شو میں جانے سے انکار کیا، صائمہ بلوچ

صائمہ بلوچ حال ہی میں ختم ہونے والے ریئلی شو "تماشا" کے تیسرے سیزن میں شریک ہوئی تھیں اور وہ پروگرام کی فائنسلٹ بھی رہیں۔

ماڈل و سوشل میڈیا اسٹار صائمہ بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ مفت میں بلانے کی وجہ سے انہوں نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے انکار کیا۔

صائمہ بلوچ حال ہی میں ختم ہونے والے ریئلی شو ”تماشا“ کے تیسرے سیزن میں شریک ہوئی تھیں اور وہ پروگرام کی فائنسلٹ بھی رہیں۔

شو ختم ہونے کے بعد حال ہی میں صائمہ بلوچ نے اپنی دوست کے ساتھ لائیو انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں ندا یاسر کے شو میں مفت بلایا جا رہا تھا۔

ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ”تماشا“ میں شرکت کے لیے ٹی وی چینل انتطامیہ سے معاہدہ کیا اور انہوں نے اپنے معاہدے کے تحت وہ تمام کام کیے جو انہیں کرنے چاہیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے میں یہ بات شامل نہیں تھی کہ شو میں جانا ہے، اس لیے وہ وہاں نہیں گئیں۔

صائمہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کے شو میں انہیں مفت میں بلایا جا رہا تھا، اس لیے انہوں نے اس میں شرکت سے انکار کیا۔

اس پر انہیں انٹرویو لینے والی ساتھی خاتون نے کہا کہ ندا یاسر کے شو میں جانا پروموشنل تھا، اس پر صائمہ بلوچ نے جواب دیا کہ اتنا بڑا چینل ہے، ان کے پروگرام میں مفت میں کیوں جاتی؟

ماڈل کے مطابق اے آر وائے کا ندا یاسر کا شو اتنا بڑا ہے اور ٹی وی چینل بھی بہت بڑا ہے اگر وہ انہیں ان کے وقت کے پیسے دیتے تو چینل کیا جاتا؟

انہوں نے دلیل دی کہ چینل انتظامیہ کی جانب سے ندا یاسر کے شو میں جانے کے پیسے نہ دیے جانے پر ہی انہوں نے ان کے شو میں جانے سے انکار کیا۔

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست، پاکستان کی تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح

لاہور: طالبہ سے زیادتی کی جھوٹی خبرسوشل میڈیا پر پھیلانے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

طالبہ سے مبینہ زیادتی: ویڈیوز کو وائرل ہونے سے روکا کیوں نہیں گیا؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ