پاکستان

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سرکاری اسکولز گود لینے کا کریڈٹ لینے کی دوڑ

ایم کیو ایم کا ہر رکن سندھ اسمبلی 3 اسکولوں کی ذمے داری اٹھائے گا، علی خورشیدی: پہلے مرحلے میں37 ارکان اسمبلی کو 94 اسکولوں کی ذمے داری سونپی گئی ہے، وزیرتعلیم سندھ

کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول گود لینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کریڈٹ لینےکی دوڑمیں لگ گئے، وزیر تعلیم سندھ نے پہلے مرحلے میں 37 ارکان اسمبلی کو 94 اسکولوں کی ذمے داری سونپ دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کے مطابق ایم کیو ایم نے تباہ حال اسکولوں کی ذمے داری اپنے کاندھوں پراٹھالی ہے، یم کیو ایم کا ہر رکن صوبائی اسمبلی اپنے حلقے میں تین اسکول گود لے رہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے اراکین اسمبلی سندھ کے اسکول گود لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں37 ارکان اسمبلی کو 94 اسکولوں کی ذمے داری سونپی گئی ہے ۔