لائف اسٹائل

فیروز خان پانچ وقت کے نمازی ہیں،انہیں کالے جادو سے کچھ نہیں ہوگا، شمعون عباسی

کچھ دن قبل فیروز خان نے انکشاف کیا تھا کہ ان پر کسی نے کالا جادو کروایا، انہوں نے دیواروں سے خون نکلتے تک دیکھا اور واہیات قوتوں کو اپنے ساتھ پایا۔

سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ اداکار فیروز خان پابندی سے پانچ وقت نماز پڑھنے والے شخص ہیں، وہ خدا کے بندے ہیں، انہیں کالے جادو سے کچھ نہیں ہوگا۔

فیروز خان نے کچھ دن قبل انکشاف کیا تھا کہ ان پر کسی نے کالا جادو کروایا تھا، انہوں نے دیواروں سے خون نکلتے تک دیکھا۔

فیروز خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ ان پر کسی نے کالا جادو کردیا تھا لیکن انہوں نے قرآن، نمازوں اور دیگر اسلامی تعلیمات کی مدد سے اس کا مقابلہ کیا۔

اداکار نے یہ نہں بتایا تھا کہ ان پر کس نے کالا جادو کیا تھا، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر کالا جادو کیا گیا، جس دوران انہوں نے اپنے ساتھ واہیات مخلوق کو موجود بھی پایا۔

ان کی اسی بات پر شمعون عباسی نے پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فیروز خان پانچ وقت کے پابندی سے نماز پڑھنے والے شخص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فیروز خان کو بچپن سے جانتے ہیں، وہ ان کے انتہائی قریب رہے ہیں، وہ ان کی سابق اہلیہ حمائمہ ملک کے بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ فیروز خان پابندی سے پانچ وقت نماز ادا کرنے والے شخص ہیں، وہ خدا کے بندے ہیں، انہیں کچھ نہیں ہوگا۔

پروگرام کے دوران انہوں نے فیروز خان پر کالا جادو کیے جانے کی بات پر خدا سے ان پر رحم کرنے کی دعا بھی کی۔

شمعون عباسی نے فیروز خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ وقت کے نمازی ہیں، وہ خدا کے بندے ہیں، وہ ایمان والے شخص ہیں، ان کا خدا پر یقین ہے، انہیں کچھ نہیں ہوگا۔

اسی پروگرام میں موجود سینیئر اداکاراؤں سعدیہ امام اور نادیہ خان نے بھی فیروز خان کے پناہ کی دعا مانگی اور ساتھ ہی انہیں مشورہ دیا کہ وہ ڈاکٹر کے پاس بھی ضرور جائیں، کیوں کہ بعض اوقات ایسی چیزوں کو محسوس کرنے والے افراد کو کوئی دماغی بیماری بھی ہوتی ہے، اس لیے وہ ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔

یشما گل کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

راحت فتح کے انکار کے بعد ’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے‘ بیٹے سے گوایا، ساحر علی بگا

معروف برطانوی گلوکار لیئم پین ارجنٹائن میں ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ہلاک