پاکستان

پارلیمنٹ لاجز میں میرے فلیٹ پر پولیس نے چھاپا مارا، اختر مینگل کا دعویٰ

ایسے ہتھکنڈوں سے ہماری جماعت کو ڈرایا نہیں جاسکتا، عدالتی پیکج کی ووٹنگ پر پارٹی کے سینیٹرز دباؤ میں نہیں آئیں گے، قائم مقام صدر بی این پی ساجد ترین

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں ان کے فلیٹ پر چھاپا مارا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ساجد ترین نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر پولیس نے چھاپا مارا، چھاپے کے وقت وہ فلیٹ پر موجود تھے۔

ساجد ترین کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کے خلاف انٹیلی جنس رپورٹس ہیں۔

بی این پی رہنما نے پولیس کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی جماعت کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالتی پیکج کی ووٹنگ پر ان کی پارٹی کے سینیٹرز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔