پاکستان

’عمران خان مکمل صحت مند ہیں‘، سابق وزیر اعظم کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند ہیں، انہیں بخار نہیں جبکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے، سینٹرل جیل اڈیالہ میں طبعی معائنے کی میڈیکل رپورٹ

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

ڈان نیوز نے رپورٹ کیا کہ ان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی تحریک انصاف کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں طبعی معائنہ کیا گیا جس کے مطابق وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انہیں بخار نہیں جب کہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے، ان کی جانب سے 5 روز سے سانس کی تکلیف کی شکایت کی گئی جس کے لیے وہ پہلے ہی پی پی آئیز پر ہیں۔

رپورٹ کےمطابق سابق وزیر اعظم کو کان میں شور سنائی دینے کے مسائل کئی ماہ سے ہیں جس کے لئے وہ ادویات لے رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ تندرست اور توانا ہے ان کو مزید ادویات اور ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ آج ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سرکاری ڈاکٹر، طبی ماہرین اور ایک ای این ٹی اسپیشلسٹ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ شام تقریباً 4 بجے ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں خان صاحب سے ملاقات کی، ہمیں کچھ دیر پہلے بتایا گیا کہ الحمدللہ خان صاحب خیریت سے ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہم جلد ہی ان سے میڈیکل رپورٹس حاصل کریں گے اور میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔’

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہونے والا اپنا احتجاج حکومت کی اس یقین دہانی کے بعد مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرے گی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے وڈیو بیان میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہم سے باضابطہ رابطہ کر کے یقین دہانی کروائی ہے، آج صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا، وفاقی حکومت کی ضمانت پر پرامن احتجاج کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔