پاکستان

26ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

اجلاس بلانے کی سمری پارلیمانی امور کی جانب سے صدر کو ارسال کی گئی ہے، وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی اسی روز طلب کیا گیا ہے، ذرائع

26ویں آئینی ترمیم کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس 17 اکتوبر کو شام 4 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 5 بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایوان بالا اور زیریں کے اجلاس بلانے کی سمری صدر کو ارسال کردی گئی ہے، سمری پارلیمانی امور کی طرف سے بھیجی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی اسی روز طلب کیا گیا ہے جس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔