پاکستان

پنجاب میں موسم سرما کیلئے 15 اکتوبر سے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

اسکول کے اوقات کار صبح 8 بج کر 45 سے شروع ہوں گے اور چھٹی 2 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پنجاب میں موسم سرما کے لیے 15 اکتوبر سے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسکول کے اوقات کار صبح 8 بج کر 45 سے شروع ہوں گے اور چھٹی 2 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔

ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ کی روزانہ 12 بج کر 45 پر چھٹی ہوا کرے گی اور جمعہ کے روز پہلی شفٹ کی چھٹی دوپہر ایک بجے ہوگی، دوسری شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار دوپہر ایک بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔