پاکستان

بھارت نے 7 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

رہائی پانے والوں میں گل شیر، ثمر، غلام مصطفیٰ، راجن، سوگنجو، عبداللہ اور اللہ بچایا شامل ہیں۔

بھارت میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے 7 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔

ترجمان ایدھی کے مطابق رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا, رہا ہونے والے ماہی گیروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کیلیے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا۔

رہائی پانے والے ماہی گیروں میں گل شیر، ثمر، غلام مصطفیٰ، راجن، سوگنجو، عبداللہ اور اللہ بچایا شامل ہیں۔