آئین میں کہاں ہے کہ ترامیم کا مسودہ پبلک کیا جائے گا؟ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
پشاور ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کرنیکی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا،تمام درخواستیں لارجر بینچ میں سننے کا عندیہ
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت میں استفسار کیا ہے کہ آئین میں کہاں ہے کہ ترامیم کا مسودہ پبلک کیا جائے گا؟
پشاور ہائیکورٹ نے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے قرار دیا کہ اسی نوعیت کے اور کیسز بھی ہیں، اس کے ساتھ ان کو بھی سنیں گے،ہوسکتا ہے ان کیسز کے لئے ہم لارجر بنچ بھی تشکیل بھی دیں۔