لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی سے حلف لیا۔
چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
گزشتہ ماہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی کے تقرر کی منظوری دی تھی۔
چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی 3 سال یا چیئرمین کی 65 سال عمر ہونے تک کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین ’ایف پی ایس سی‘ کا عہدہ اگست 2023 سے خالی تھا۔