دنیا

اسرائیل میں چاقو کے حملوں میں 6 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

پولیس نے فوری طور پر حملے سے متعلق دیگر تفصیلات تو فراہم نہیں کیں لیکن مشتبہ حملہ آور کو پکڑے جانے کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی۔

اسرائیل میں چاقو کے حملے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا کہ حملہ اسرائیلی شہر حدیرہ کیا گیا۔

اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ چار الگ الگ مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں چاقو سے حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے فوری طور پر حملے سے متعلق دیگر تفصیلات تو فراہم نہیں کیں لیکن مشتبہ حملہ آور کو پکڑے جانے کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی۔

طبی حکام کے مطابق 6 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کم از کم 2 کی حالت تشویشناک ہے۔