پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے نوشکی غزنالی سیکٹر پر افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنادی

باڑ کی مرمت کے دوران افغان فورسز کی پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ، فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر پر افغان فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کے دوران پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنادی۔

پاکستانی فورسز کے باڑ کی مرمت کے دوران افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، جس پر پاکستان نے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی اور افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت پاکستانی فورسز باڑ کی مرمت کررہی تھیں، جب کہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتییجے میں افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔