رحیم یارخان: عدالت کے باہر مخالفین کی فائرنگ سے قیدی قتل، پولیس اہلکارسمیت 5 افراد زخمی
پولیس ڈسٹرکٹ جیل سے قتل کے قیدی کو عدالت میں پیشی پرلائی تھی کہ اس دوران مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں عدالت کے باہر مخالفین کی فائرنگ سے قتل کا قیدی ہلاک جب کہ پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ جیل سے قتل کے قیدی کو عدالت میں پیشی پرلائی تھی کہ اس دوران مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قتل کاقیدی ہلاک ہوگیا۔
اس کے علاوہ فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
وقوقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا اور واقعےکی تفتیش شروع کردی۔