پاکستان

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی 11 اکتوبر کو ہوگی، امیدواروں کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے حلقے این اے 231 ملیر میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا۔

این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی 11 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔

واضح رہےکہ 8 فروری کو عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ صرف 389 ووٹوں کی برتری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود علی نےعبد الحکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے 4 پولنگ اسٹیشینز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 231 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 65 ، 71 ، 98 اور 175 میں دوبارہ گنتی ہوگی۔