پاکستان

کراچی انتظامیہ کی پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم جاری

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گداگروں کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائی کریں۔

کراچی انتظامیہ کی پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم جاری ہے اور گزشتہ دو روز میں 79 گداگروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گداگروں کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائی کریں۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ٹریفک سگنلز، چوراہوں اور شاہراہوں پر پیشہ ور گداگروں کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی انتظامیہ نے گداگروں کی روک تھام کے لیے بحالی سینٹر قائم کر نے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ڈپٹی کمشنرز نے بحالی سینٹر کے لیے جگہ کی تلاش شروع کردی ہے۔