سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اسٹوری میں مینشن کرنے کا فیچر پیش

فیچر کے تحت اب صارفین کسی بھی قریبی دوست کو اپنی اسٹوری یا اسٹیٹس میں مینشن کر سکیں گے اور مینشن ہونے والا شخص مذکورہ اسٹوری کو ری شیئر بھی کر سکے گا۔

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس میں دوسروں کو مینشن کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

کمپنی کے مطابق نئے فیچر کے تحت اب صارفین کسی بھی قریبی دوست کو اپنی اسٹوری یا اسٹیٹس میں مینشن کر سکیں گے اور مینشن ہونے والا شخص مذکورہ اسٹوری کو ری شیئر بھی کر سکے گا۔

اسی طرح اسٹوری یا اسٹیٹس کو لائیک کرنے کا فیچر بھی پیش کردیا گیا، اب تک صرف اسٹوری یا اسٹیٹس کو دیکھنے والے افراد کے ویوز دیے جاتے تھے لیکن اب دوسرے لوگ اسٹیٹس کو فیس بک پوسٹ کی طرح لائیک بھی کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت کسی بھی اسٹوری یا اسٹیٹس کو لائیک کرنے والے شخص کا لائیک ری ایکشن کوئی تیسرا صارف نہیں دیکھ سکے گا، صرف اسٹوری شیئر کرنے والا شخص ہی لائیکس اور ری ایکشنز کو دیکھ سکے گا۔

نئے فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی صارف دوسرے صارف کو اسٹوری یا اسٹیٹس میں مینشن کرے گا واٹس ایپ اسے ایک نوٹی فکیشن بھیج کر بتائے گا کہ اسے کسی اسٹوری میں مینشن کیا گیا ہے اور مینشن ہونے والا شخص اسٹوری کو ری شیئر بھی کر سکے گا۔

کسی بھی اسٹوری یا اسٹیٹس میں مینشن ہونے والے شخص سے متعلق بھی کوئی تیسرا فرد نہیں جان سکے گا۔

اگرچہ واٹس ایپ نے مذکورہ فیچز کو پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے، تاہم فوری طور پر یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب نہیں، لیکن جلد ہی ان تک تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

واٹس ایپ کے مطابق اگلے چند ماہ میں اسٹیٹس اور اپ ڈیٹس کی ٹیب میں مزید خصوصیات شامل کی جائیں گی تاکہ صارفین کیلئے اہمیت کے حامل لوگوں سے قریب رہنا آسان ہو سکے۔

واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز سے میسیجز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ پر اے آئی وائس فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

واٹس ایپ کے ’وائس اسٹیٹس‘ کو بہتر کردیا گیا