پاکستان

کراچی: منوڑا کے ساحل پر 4 افراد ڈوب گئے

چار افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور دو خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لیں۔

کراچی میں منوڑا کے ساحل پر 4 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 خواتین سمیت تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق چار افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور دو خواتین سمیت تین افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لیں۔

ڈوبنے والی دیگر دو افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔