حیرت انگیز

ڈولفنز ایک دوسرے سے اچھے تعلقات کے لیے مسکراتی ہیں، تحقیق

حیران کن طور پر ڈولفنز نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے اور روابط کے دوران مسکراتی ہیں بلکہ وہ انسانوں کےساتھ بھی کھیلنے کے وقت مذکورہ حکمت عملی اپناتی ہیں۔

یورپی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈولفنز انسانوں کی طرح ایک دوسرے سے اچھےتعلقات برقرار رکھنے اور غلط فہمی سے بچنے کے لیے ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اٹلی اور فرانس کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی طویل تحقیق سے معلوم ہوا کہ ڈولفنز بھی انسانوں جیسی حکمت عملی اپناتی ہیں۔

ماہرین نے اٹلی کی 11 اور فرانس کی 11 ڈولفنز پر تحقیق کی اور نوٹ کیا کہ جب وہ آپس میں بات چیت کرتی ہیں یا کھیلتی ہیں تو کس طرح ہوتی ہیں اور جب وہ تھک جاتی ہیں یا بیزار ہوتی ہیں تو کس طرح ہوتی ہیں۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ جب ڈولفنز کسی انسان یا ساتھی ڈولفنز کے ساتھ کھیلتی ہیں تو منہ کھول کر مسکراتی ہیں تاکہ غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

ماہرین کے مطابق حیران کن طور پر ڈولفنز نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے اور روابط کے دوران مسکراتی ہیں بلکہ وہ انسانوں کےساتھ بھی کھیلنے کے وقت مذکورہ حکمت عملی اپناتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈولفنز بھی ایک دوسرے کے ساتھ اچھے روابط برقرار رکھنے یا ایک دوسرے سے متعلق غلط فہمی کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے بظاہر منہ کھولتی ہیں لیکن دراصل وہ مسکرا رہی ہوتی ہیں۔

ماہرین نے ڈولفنز کی جانب سے کھیلنے، پانی میں تیرنے، انسانوں کے ساتھ وقت گزارنے سمیت ان کی جانب سے آرام کرنے اور خاموش رہنے کے وقت ان کی آوازوں سمیت ان کی دوسری حرکتوں پر بھی نظر رکھی اور پایا کہ جب وہ آرام کر رہی ہوتی ہیں یا تھک جاتی ہیں تو وہ کسی طرح کا کوئی رد عمل نہیں دیتیں، تب وہ ایک دوسرے کو دیکھ کر نہیں مسکراتیں اور نہ ہی آوازیں نکالتی ہیں۔

مذکورہ تحقیق اپنی نوعیت کی منفرد تحقیق ہے اور ماہرین نے اس متعلق مزید تحیقق پر زور بھی دیا۔

دریائے سندھ میں ڈولفنز کو لاحق شدید خطرات

تیل سے آلودہ سمندری پانی سے اپنے بچے کو بچانے والی ڈولفن

دنیا جلد محروم ہوجائے گی ان زبردست جانوروں سے