پاکستان

سابق صدر مملکت عارف کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا

ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع رہائشی بنگلے میں قائم تھا اور اسی وجہ سے اسے سیل کیا گیا، ذرائع

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں قائم سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کردیا۔

ایس بی سی اے کے ذرائع کے مطابق کے مطابق ڈینٹل کلینک سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع رہائشی بنگلے میں قائم تھا اور اسی وجہ سے اسے سیل کیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنترول اتھارٹی اور پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔