شوہر سے 22 سال کم عمر نوجوان ارب پتی خاتون نے بتایا وہ ڈپریشن کا شکار ہیں، نادیہ خان
سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں وہ ایک نوجوان خوبصورت ارب پتی خاتون کی جانب سے ڈپریشن کا شکار ہونے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نادیہ خان بتاتی ہیں کہ ایک تقریب میں انہیں ایک خاتون نے خود ہی بتایا کہ ان کے شوہر ارب پتی ہیں، وہ شوہر سے 22 سال کم عمر ہیں اور شوہر ان پر جان بھی دینے کو تیار ہوتے ہیں۔
اداکارہ اپنے مخصوص انداز میں بتاتی دکھائی دیتی ہیں کہ مذکورہ خاتون نے انہیں بتایا کہ ان کے شوہر انہیں کوئی کام کرنے نہیں دیتے، ان کی خدمت کے لیے انہوں نے تین فلپائنی ملازم بھی رکھے ہوئے ہیں۔
نادیہ خان کے مطابق خاتون نے انہیں بتایا کہ شوہر ان سے بہت عشق کرتے ہیں، ان پر جان بھی دینے کو تیار ہوتے ہیں لیکن اس باوجود وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی سالگرہ کی تقریب کے دوران خاتون کی جانب سے بتائی گئی باتوں پر انہیں غصہ بھی آنے لگا لیکن خاتون نے اپنی باتیں جاری رکھیں اور نہیں بتایا کہ ان کے شوہر ان پر جان دیتے ہیں، ان سے عشق کرتے ہیں لیکن اس باوجود وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔
نادیہ خان نے کہا کہ خاتون نے انہیں بتایا کہ وہ ڈپریشن کی گولیاں کھاتی ہیں، انہیں نیند بھی نہیں آتی اور دن میں چین بھی نہیں آتا اور انہیں خودکشی کے خیالات بھی آتے ہیں۔
ٹی وی میزبان نے خاتون کی بات بتاتے ہوئے اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر مخصوص انداز میں مزید کہا کہ ایسے ارب پتی ہونے پر لعنت ہے، ایسی دولت کا کیا فائدہ؟
ان کے مطابق انہوں نے خاتون کو بعد ازاں مشورہ دیا کہ وہ خود کو مصروف رکھا کریں، کوئی نہ کام کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ خاتون جوان بھی تھیں، خوبصورت بھی تھیں، شوہر ان پر جان بھی دینے کو تیار تھے اور دولت مند بھی تھیں لیکن اس باوجود ڈپریشن کا شکار تھیں، اس لیے آج کل مصروف رہنا ضروری ہے۔
نادیہ خان نے دلیل دی کہ مذکورہ خاتون کے علاوہ ہم اور دیگر خواتین بھی ہیں جو دوسرے کام بھی کرتی ہیں اور خوش زندگی بھی گزار رہی ہیں، اس لیے آج کل کے دور میں خود کو مصروف رکھنا ضروری بن چکا ہے۔