پاکستان

ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی پر کراچی میں اپنے ووٹرز والی یوسیز نظرانداز کرنے کا الزام

ایم کیو ایم پاکستان نے معاملہ صدر آصف زرداری کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں وفد جلد ان سے ملاقات کرے گا، پارٹی ذرائع

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) نے کراچی میں ترقیاتی کاموں میں اپنے ووٹرز والی یوسیز کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے معاملہ صدر آصف زرداری کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ فنڈز جاری ہونے کے باجود کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے محض چند حلقوں میں ترقیاتی کام کیا، جان بوجھ کر ایم کیو ایم پاکستان کے ووٹرز والی یوسیز اور علاقے نظر انداز کیے جارہے ہیں۔

کے ایم سی ٹاؤن چیئرمین اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کام میں بھی تفریق کررہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد 2 سے 3 روز میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کرے گا جس میں میں خالد مقبول، مصطفی کمال، فاروق ستار اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔