دنیا

قبرص میں اسرائیلی سفیر کو ’اغوا‘ کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیلی سیفر کو 2 ساتھیوں سمیت ساحلی علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قبرص میں اسرائیلی سفیر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیفر کو 2 ساتھیوں سمیت ساحلی علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی حکام کا سفیر سے رابطہ نہیں ہوپارہا، دوسری جانب اسرائیلی حکام کا سفیر کے اغوا سے متعلق تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں، ڈنمارک پولیس نے کہا کہ دھماکے ممکنہ طور پر دستی بم تھے، دھماکوں کے بعد 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دھماکوں کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور عمارت کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا، دھماکوں کے بعد قریب میں واقع یہودیوں کے اسکول کو دن بھر کے لیے بند کر دیا گیا۔

کوپن ہیگن پولیس کے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر جیکوب ہینسن نے کہا تھا کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیلی سفارت خانہ بلکل قریب میں ہی موجود ہے اور یہ بھی قدرتی طور پر ایک زاویہ ہے جسے ہم دیکھ رہے ہیں۔